• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمبلی میں اورنگزیب کی تعریف، ابو عاصم اعظمی کو بجٹ اجلاس سے معطل کردیا گیا

اسمبلی میں اورنگزیب کی تعریف، ابو عاصم اعظمی کو بجٹ اجلاس سے معطل کردیا گیا

by امت ڈیسک
05/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کو مغل حکمراں اورنگزیب کے بارے میں بیان دینے پر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے پورے بجٹ اجلاس کے لیے معطل کر دیا ہے۔ یہ تجویز پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل نے اسمبلی میں پیش کی، جس پر تمام اراکین اسمبلی نے اتفاق کیا۔

آج اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ اورنگزیب ایک ظالم حکمران تھا، لیکن سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے نے اپنے ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے اس کی تعریف کی۔

منگنٹیوار نے مزید کہا کہ اورنگزیب نے ہندو خواتین کی توہین کی، مندروں کو تباہ کیا اور ہندوؤں کا قتل عام کیا، اس لیے وہ کسی بھی صورت میں رول ماڈل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اورنگزیب کی تعریف کرنے والے ایس پی ایم ایل اے کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل نے ابو عاصم اعظمی کو بجٹ اجلاس کے اختتام تک معطل کرنے کی تجویز پیش کی، جسے حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

اسپیکر راہل نارویکر نے اعلان کیا کہ ابو عاصم اعظمی کو بجٹ اجلاس کے اختتام تک معطل کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی مشاورتی کمیٹی نے بجٹ اجلاس 3 مارچ سے 26 مارچ تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز ابو عاصم اعظمی نے اورنگزیب کو ایک اچھا حکمران قرار دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تھانے ضلع کے واگلے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ابو عاصم اعظمی کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر منگل کو قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کی کارروائی بھی ملتوی کر دی گئی اس سے قبل ہی ابو عاصم نے اس تعلق سے معافی بھی مانگ لی تھی اور وضاحت کی تھی کہ انکے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو گی

Next Post

جموں کشمیر حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کیلئے پرعزم: وزیر اعلیٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
جموں کشمیر حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کیلئے پرعزم: وزیر اعلیٰ

جموں کشمیر حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کیلئے پرعزم: وزیر اعلیٰ

عمر کی سربراہی میں کابینہ نے بزنس رولز کی منظوری دے دی

عمر کی سربراہی میں کابینہ نے بزنس رولز کی منظوری دے دی

پی ڈی پی کا 13 جولائی پر بی جے پی کے ریمارکس کے خلاف احتجاج

پی ڈی پی کا 13 جولائی پر بی جے پی کے ریمارکس کے خلاف احتجاج

ایل جی کا خطاب عمر حکومت کی طرف سے بی جے پی کو محبت نامہ ہے: سجاد لون

ایل جی کا خطاب عمر حکومت کی طرف سے بی جے پی کو محبت نامہ ہے: سجاد لون

محمد سمیع کے میچ کے دوران  روزہ نہ رکھنے پر تنازعہ

محمد سمیع کے میچ کے دوران روزہ نہ رکھنے پر تنازعہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »