امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کو ایک المناک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ آفیشلز کے مطابق یہ حادثہ چٹلورہ – واترگام کراسنگ کے قریب اُس وقت پیش آیا، جب ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK05F 1474) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں رائیڈر سمیت بائیک پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی ہوئے دونوں افراد کی شناخت فرہاد خورشید ولد خورشید احمد بٹ اور فرقان مشتاق ولد مشتاق احمد میر کے طور پر ہوئی ہے، جو واترگام، بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈنگیوچہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فرہاد خورشید کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ فرقان مشتاق کو نازک حالت میں جی ایم سی بارہمولہ ریفر کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے ایک اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








