• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میانمار تباہ کن زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 1700 سے تجاوز، لاکھوں لوگ خوراک سے محروم

میانمار تباہ کن زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 1700 سے تجاوز، لاکھوں لوگ خوراک سے محروم

by امت ڈیسک
31/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی کے ساتھ اموات کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی جا رہے ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب 1700 سے زیادہ لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ 3,400 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک 300 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ میانمار میں ہر طرف کافی بڑے پیمانے پر عمارتوں کے ملبے بکھرے پڑے ہیں۔

یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اندازہ لگایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 10,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ زلزلے کا مرکز تاریخی شہر منڈالے کے قریب میانمار کے وسطی ساگانگ علاقے میں واقع تھا۔ اس خطے میں 1.5 ملین سے زیادہ لوگ رہتے ہیں اور یہ علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، بہت سی عمارتیں، پل اور مندر تباہ ہو گئے ہیں۔

وہیں بینکاک میں زلزلے سے اب تک 18 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں افراد منہدم ہونے والی اونچی عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ زلزلے کے دوران ایک زیر تعمیر عمارت چند ہی منٹوں میں منہدم ہو گئی جس سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت میں دیگر مقامات پر مزید سات اموات کی اطلاع ملی ہے کیونکہ حکام اس آفت سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ تقریباً 80 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ منہدم ہونے والی عمارت کے مقام پر جمع ہیں، اپنے پیاروں کی خبر کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

میانمار کے حالات بدترین
میانمار میں آنے والا زلزلہ ایک صدی سے زائد عرصے کے دوران ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ اس کی شدت 7.7 تھی۔ اس کے بعد زلزلوں کا ایک سلسلہ چلا، جس میں 6.7 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے جس نے ہفتے کے آخر میں علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ وہیں ملبے تلے دبے لوگوں تک پہنچنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

دریں اثنا میانمار کی فوجی حکومت نے دیگر ممالک سے مدد کی اپیل جاری کی جس کے بعد غیر ملکی امداد اور بین الاقوامی امدادی ٹیمیں میانمار پہنچنا شروع ہو گئیں۔ واضح رہے کہ میانمار روہنگیا بحران کے بعد 2021 سے جاری خانہ جنگی سے نبرد آزما ہے۔ اس زلزلے سے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ لاکھوں لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی۔ لوگوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ کی عیدگاہ، جامع مسجد میں نماز عید پر پابندی کی مذمت

Next Post

امیت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
امیت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

امیت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پونچھ سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکا ازجان، 6 دیگر زخمی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان  امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد

کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ

کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ

وزیر اعظم 19 اپریل کو وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم 19 اپریل کو وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »