امت نیوز ڈیسک //
جموں، 31 مارچ : پونچھ ضلع کے ساویجیان علاقے میں گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک 12 سالہ لڑکا ازجان جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ ساوجیان سے ناریاں جانے والا ایک ٹاٹا موبائل حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک لڑکا محمد توفیق (12) ولد محمد مشتاق ساکنہ گگرین جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔










