• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ کشمیری پنڈتوں جیسا سلوک نہ کریں، وقف ایکٹ پر محبوبہ کا رد عمل

ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ کشمیری پنڈتوں جیسا سلوک نہ کریں، وقف ایکٹ پر محبوبہ کا رد عمل

by امت ڈیسک
17/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے آج حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر زور دیا کہ وہ ’’ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ وہ سلوک بند کرے جس طرح عسکریت پسندوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیا۔‘‘

محبوبہ نے سرینگر میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف پی ڈی پی کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اس مشکل وقت میں ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

محبوبہ نے 1990 کی دہائی میں وادی کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "میں بی جے پی کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ وہ سلوک بند کرے جس طرح کشمیر میں عسکریت پسند نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیا۔”

محبوبہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو احساس برتری اور تکبر سے باہر نکلنا چاہیے اور جموں و کشمیر میں یو اے پی اے، پی ایس اے، لوگوں پر چھاپے، این آئی اے، پاسپورٹ سے انکار، اور ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ روکنا چاہیے۔

"آپ کو کشمیریوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ آپ کے اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پاکستان کی باری (بات چیت کے لیے) بعد میں آسکتی ہے۔ آپ کو یہاں کے لوگوں کے دل جیتنے ہوں گے۔ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے، اسے تاج کے طور پر رہنے دیا جائے۔” انہوں نے کہا۔

سرینگر میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف پی ڈی پی کا اجتماع
سرینگر میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف پی ڈی پی کا اجتماع (ETV Bharat)
پی ڈی پی نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی مخالفت کے لیے سرینگر میں ایک اجتماع کا اہتمام کیا، جسے حال ہی میں پارلیمنٹ نے منظور کیا گیا گیا۔ سینکڑوں پارٹی کارکن اس اجتماع میں شریک ہوئے۔ احتجاجی کارکنان نے "ہم وقف ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں” جیسی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

یوٹی کی عمر حکومت کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس مشکل وقت میں ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ این سی حکومت نے انہیں چھوڑ دیا ہے اور ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

جموں و کشمیر حکومت نے نئے وقف قانون کے خلاف اسمبلی میں کوئی قرارداد پاس نہیں کی کیونکہ اسپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ این سی کے قانون سازوں نے بحث کے لیے زور دیا تھا، جب کہ اپوزیشن پی ڈی پی چاہتی تھی کہ مقننہ ایکٹ کی مخالفت میں قرارداد پاس کرے۔

وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کے مشاہدات پر پی ڈی پی لیڈر نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ "وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف فیصلے سنائے گا۔”

جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال پر انہوں نے کہا کہ حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پی ڈی پی کو وقف ترمیمی ایکٹ اور فلسطین کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

"ہم وقف ایکٹ کے خلاف اور فلسطین کے لوگوں کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے، لیکن اجازت نہیں دی گئی۔ اس لیے اگر ایک چھوٹا سا احتجاج جموں و کشمیر کا امن خراب کر سکتا ہے، تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ صورت حال کیسی ہے”۔

را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کی نئی کتاب ‘دی چیف منسٹر اینڈ دی اسپائی’ میں کیے گئے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ یہ انکشافات نئے نہیں ہیں کیونکہ عبداللہ خاندان کے بی جے پی کے ساتھ تعلقات پرانے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ میں وقف قانون پر سماعت، فی الحال کوئی تقرری یا پراپرٹی کا اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوگا، مرکز کا وعدہ

Next Post

کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،چرس ضبط:ایس ایس پی کپواڑہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،چرس ضبط:ایس ایس پی کپواڑہ

کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،چرس ضبط:ایس ایس پی کپواڑہ

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ہر جمعہ مجھے گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے: میر واعظ عمر فاروق

پونچھ میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

پونچھ میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »