امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 اپریل: حکام نے پیر کو ٹیولپ گارڈن سری نگر کو عوام کے لیے 24 اپریل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ چونکہ ٹیولپ کے پھول تقریباً ختم ہو چکے ہیں ، اس لیے باغ 24 اپریل 2025 سے بند کر دیا جائے گا۔
زبرون رینج کے دامن میں واقع اس باغ کو رواں سال 26 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
اس عرصے کے دوران، ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں نے ٹیولپ کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے باغ کا رخ کیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹیولپ سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی حکام نے 24 اپریل سے باغ کو عام لوگوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(کے این او)









