• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت کے اقدامات پر  پاکستان کا ردعمل، واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور تجارت فوری بند

بھارت کے اقدامات پر پاکستان کا ردعمل، واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور تجارت فوری بند

by امت ڈیسک
24/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہےکہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

پاک وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا، پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، پاکستان کی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا یا پانی کا بہاؤ موڑا گیا تو اس کو اس جنگ کا اقدام سمجھا جائے گا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی معاہدوں کے منافی بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ شملہ معاہدے سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کو معطل کرنے کا حق استعمال کرے گا، پاکستان اس وقت تک دوطرفہ معاہدے معطل کرنے کا حق رکھتا ہےجب تک بھارت پاکستان میں دہشت گردی سے باز نہیں آجاتا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کےکشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدر آمد تک پاکستان دو طرفہ معاہدے معطل کرنےکا حق رکھتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واہگہ بارڈر کے راستے سے بھارت سے تمام زمینی آمد و رفت معطل ہوگی، بھارتی شہریوں کو دیے گئے سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کے ویزے معطل اور منسوخ کیے جارہے ہیں، اس اسکیم کے تحت پاکستان میں موجود سکھ مذہبی یاتریوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کےتحت تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں موجود بھارتی دفاعی،بحری اور فضائی مشیر ناپسندیدہ شخصیات قرار دیے گئے ہیں، ناپسندیدہ شخصیات کو 30 اپریل 2025 تک پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کردی گئی ہے، بھارتی ہائی کمیشن میں ان پوسٹوں کو منسوخ سمجھا جائے گا اور ان مشیروں کے معاون عملے کو بھی بھارت واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سفارتی عملےکی تعداد 30 تک محدود کردی گئی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق بھارتی ملکیت یابھارتی آپریٹرز کی تمام پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود فوری طور پربندکردی گئی ہیں جبکہ بھارت سے اور بھارت کےلیے ہر قسم کی تجارت، خواہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، فوری طور پر معطل کردی گئی ہے۔ پاکستان نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس اقدام کا قومی طاقت کے ساتھ بھرپور طریقے سےجواب دیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حملہ آوروں کو مٹی میں ملانے کا وقت آگیا ہے، انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی: مودی

Next Post

کیسے پہلگام کے بہادر نوجوان نے 11 سیاحوں کو بچانے کے لیے جان خطرے میں ڈالی؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
کیسے پہلگام کے بہادر نوجوان  نے 11 سیاحوں کو بچانے کے لیے جان خطرے میں ڈالی؟

کیسے پہلگام کے بہادر نوجوان نے 11 سیاحوں کو بچانے کے لیے جان خطرے میں ڈالی؟

بانڈی پورہ کے جنگل میں جھڑپ شروع

بانڈی پورہ کے جنگل میں جھڑپ شروع

پہلگام حملہ: ترال، بجبہاڑہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹوں کے مکانات مسمار

پہلگام حملہ: ترال، بجبہاڑہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹوں کے مکانات مسمار

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

میرواعظ کو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی ملی اجازت

بانڈی پورہ میں جاری مسلح تصادم میں لشکر طیبہ معاون  ازجان، دو پولیس اہلکار زخمی

بانڈی پورہ میں جاری مسلح تصادم میں لشکر طیبہ معاون ازجان، دو پولیس اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »