امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 اپریل : جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں ہفتہ کو لشکر طیبہ کے ملی ٹینٹوں کے مزید تین مکانات کو مسمار کر دیا گیا، جن پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ موران پلوامہ کے ملی ٹینٹ احسان الحق شیخ کے ایک مکان کو کل دیر رات حکام نے مسمار کر دیا تھا۔
اسی طرح کولگام میں ملی ٹینٹ ذاکر احمد گنائی(2023 سے سرگرم) کا گھر مٹلہامہ میں ایک دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
شوپیاں میں چوٹی پورہ میں شاہد احمد کتے کا گھر بھی تباہ کر دیا گیا۔ وہ 2002 سے سرگرم ہے۔
کل، پہلگام حملے میں ملوث ہونے کے منظر عام پر آنے کے بعد دو ملی ٹینٹوں آصف احمد شیخ ترال اور عادل ٹھوکر بجبہاڑہ کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔










