امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 اپریل: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو مناسب کارروائی کرنے اور جموں و کشمیر سے پاکستانی شہریوں کے اخراج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی میٹنگ کی صدارت کی اور اس سلسلے میں سخت ہدایات جاری کیں۔
ایل جی کے آفس کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ”ڈی سیز اور ایس ایس پیز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کردہ آخری تاریخ کے مطابق جموں و کشمیر یو ٹی سے پاکستانی شہریوں کے اخراج کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی،”۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پہلے ریاستوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور ان کے ویزے منسوخ کرنے کے بعد ان کی فوری واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں—(کے این او)









