• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں پہلگام حملے کے خلاف قرار پاس

جموں کشمیر میں پہلگام حملے کے خلاف قرار پاس

by امت ڈیسک
28/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کے روز ایک سخت الفاظ پر مشتمل قرارداد منظور کی جس میں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی جس میں 26 سياح جاں بحق ہوئے۔ تین گھنٹے طویل بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں اس حملے کو سفاک وحشیانہ، غیر انسانی اور بزدلانہ قرار دیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیایہ ایوان اس بزدلانہ اور سفاک عمل کی غیر مشروط مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا۔ ایسے حملے کشمیریت کے جذبے، ہمارے آئین میں درج اقدار اور جموں و کشمیر و ہماری قوم میں طویل عرصے سے موجود اتحاد امن اور ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہیں۔

ایوان نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ ایوان میں شریک تمام ممبران اسمبلی نے کہا ہم ان افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ناقابل تلافی نقصان اٹھایا اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ ایوان نے حملے کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں جان قربان کرنے والے سید عدیل حسین شاہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیایہ ایوان شهید سید عدیل حسین شاہ کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے سیاحوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ان کی جرات اور بے لوث قربانی کشمیری عوام کے اصل جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستقل تحریک بنی رہے گی۔ ایوان نے حملے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کی مثالی یکجہتی، ہمدردی اور استقامت کو بھی سراہا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا جموں و کشمیر کے عوام نے جس طرحپورے خطے میں پرامن مظاہرے کیے اور سیاحوں کی مدد کیلئے بر ممکن مدد و حمایت فراہم کی، وہ امن فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایوان نے مرکزی حکومت کی طرف سے 23 اپریل 2025 کو سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کردہ سفارتی اقدامات کی بھی توثیق کی۔ قرارداد میں میڈیا سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ لوگوں میں تفرقہ ڈالنے کی سازشوں کا شکار نہ ہو۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان اس سازش سے آگاہ ہے جس کے تحت متاثرین کو نشانہ بنا کر عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تمام طبقات، بالخصوص میڈیا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایسی سازشوں کا شکار ہو کر غیر ذمہ دارانہ انداز میں جذبات کو نہ بھڑکائیں۔
قرارداد میں کہا گیایہ ایوان تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر سے باہر مقیم یا سفر کرنے والے کشمیری طلباء اور شہریوں کی سلامتی عزت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں اور کسی بھی قسم کی ہراسانی امتیاز یا دهمکی سے بچاؤ کا بندوبست کریں۔

ایوان نے سیاسی جماعتوں، مذہبی اور سماجی رہنماؤں، نوجوانوں تنظیموں، سول سوسائٹی گروپوں اور میڈیا اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ امن برقرار رکھیں، تشدد اور نفرت انگیز بیانیے کو مسترد کریں اور مل کر امن اتحاد اور آئینی اقدار کا تحفظ کریں۔

قرارداد کے آخر میں کہا گیا جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اپنے شہریوں کے لیے امن ترقی اور شمولیتی خوشحالی کے ماحول کو فروغ دینے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے اور ان تمام عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جو قوم اور جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

بحث میں وزیر اعلیٰ عمر عبدالله، نائب وزیر اعلی سریندر چودھری پی سی کے رہنما سجاد غنی لون، کانگریس کے رہنما غلام احمد میر سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی اور پی ڈی پی کے رہنما وحید الرحمان پره سمیت کئی لیڈران نے حصہ لیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام حملے پر خصوصی اسمبلی اجلاس: اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست: عمر عبداللہ

Next Post

کانگریس پاکستان کیخلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرے گی:طارق قرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
Next Post
کانگریس پاکستان کیخلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرے گی:طارق قرہ

کانگریس پاکستان کیخلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرے گی:طارق قرہ

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

ہم نے 1947 میں دو قومی نظریے کو مسترد کیا: ڈاکٹر فاروق

بھارت میں پاکستان کی 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی

بھارت میں پاکستان کی 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

بارہمولہ، کپواڑہ، اکھنور میں پاک فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی: ​​فوج

اپنے مستقبل پر نئی نظر: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے نام ایک پُر خلوص پیغام

اپنے مستقبل پر نئی نظر: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے نام ایک پُر خلوص پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »