امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:
ہندوستانی فوج نے جمعرات کو کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جموں و کشمیر کے متعدد سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
فوجی حکام نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکیوں نے کپواڑہ، اُوڑی اور اکھنور سیکٹروں کے سامنے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی۔
اہلکار نے کہا، پاکستان فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور ہندوستانی فوج کے دستوں کی طرف سے مناسب طریقے سے جواب دیا گیا۔”
بھارت کی جانب سے ابھی تک کسی جانی یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ (جے کے این ایس)










