• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کٹھوعہ عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ ملزم شبھم سنگرا پر کو نابالغ ماننے سے انکار کیا

پہلگام حملے کی جانچ والی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت سے کیا انکار

by امت ڈیسک
01/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سپریم کورٹ نے پہلگام حملے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیاتھا کہ واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں قائم عدالتی کمیشن سے کرائی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری سے کام لیں۔جیسے ہی عرضی گزار کے وکیل نے اپنا مقدمہ پیش کرنے کی کوشش کی، جسٹس سوریہ کانت اور این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت نے کہا، ‘جج تحقیقات کے ماہر کب سے بن گئے؟ ان کا کام قانونی تنازعات کو حل کرنا ہے۔

جسٹس سوریہ کانت نے کہاکہ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ملک کے تئیں آپ کا بھی کچھ فرض ہے۔ اس معاملے پر پورا ملک متحد ہے۔ ایسی باتیں نہ کہی جائیں جس سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں۔

درخواست گزار نے کہا کہ وہ اس مطالبے پر اصرار نہیں کریں گے۔ جج نے کہا پہلے آپ درخواست دائر کریں اور اس کی تشہیر کریں، پھر آپ عدالت کو بتائیں کہ آپ اپنے مطالبے پر اصرار نہیں کریں گے؟ اس کے بعد عدالت نے درخواست میں لکھے گئے تمام مطالبات پڑھے۔ متاثرین کو معاوضہ اور سیاحوں کی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔ عدالت نے کہا کہ ان میں ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے جس میں سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

عرضی گزار نے جموں و کشمیر سے باہر پڑھنے والے طلباء کا مسئلہ اٹھایا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ یہ بات آپ کی درخواست میں کہیں نہیں لکھی ہے۔ طلباء کے بارے میں کچھ کہنا ہے تو ہائی کورٹ جائیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست فتح ساہو، جنید محمد اور وکی کمار نامی درخواست گزاروں نے دائر کی تھی۔ مرکز اور جموں و کشمیر حکومتوں کے علاوہ سی آر پی ایف، این ایس اے اور این آئی اے کو بھی اس میں فریق بنایا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈاکٹر غلام نبی فائی یو اے ( پی) اے مقدمے میں اشتہاری مجرم قرار:پولیس

Next Post

اے سی بی نے بانہال میں ایک سرکاری ملازم کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کا مقدمہ دائر کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

اے سی بی نے بانہال میں ایک سرکاری ملازم کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کا مقدمہ دائر کیا

دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں: ڈاکٹر فاروق

پاکستان ناکام ملک،اگر جنگ ہوئی تو نتائج بھیانک نکلیں گے: ڈاکٹر فاروق

پہلگام حملہ میں جاں بحق ہوئے گھوڑے بان کے بھائی کو وقف بورڈ میں ملازمت

پہلگام حملہ میں جاں بحق ہوئے گھوڑے بان کے بھائی کو وقف بورڈ میں ملازمت

روح افزا کیس میں رام دیو کو دہلی ہائی کورٹ کی پھٹکار، توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے حکم

روح افزا کیس میں رام دیو کو دہلی ہائی کورٹ کی پھٹکار، توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے حکم

گھر میں گھس کر مارنے کا وقت گزر گیا، اب گھس کر بیٹھنے کی ضرورت ہے: اویسی

گھر میں گھس کر مارنے کا وقت گزر گیا، اب گھس کر بیٹھنے کی ضرورت ہے: اویسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »