امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 2024 کے سری نگر سنڈے مارکیٹ گرینیڈ حملے کے معاملے میں تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ کئی عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش آئی ایس جے کے سے ہے۔
ترجمان کے مطابق، این آئی اے نے جن تین افراد کو چارج شیٹ کیا ہے اُن میں شیخ اسامہ یاسین، عمر فیاض شیخ اور افنان منصور نائیک شامل ہیں۔ ان پر انسداد غیر قانونی سر گر میاں قانون (یو اے پی اے) 1967، ایکسپلو سو سبسٹینسز ایکٹ، اور بھارتی نیائے سنتا ( بی این ایس ) کی متعلقہ دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسامہ
اور عمر کو حملے کے صرف چار دن بعد 7 نومبر 2024 کو گر فتار کیا گیا، جبکہ افنان منصور کو اگلے روز ، 8 نومبر کو ، سازش میں اس کے سرگرم کردار کے سبب حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسامہ اور عمر کو حملے کے صرف چار دن بعد 7 نومبر 2024 کو گر فتار کیا گیا، جبکہ افنان منصور کو اگلے روز ، 8 نومبر کو ، سازش میں اس کے سرگرم کردار کے سبب حراست میں لیا گیا۔ این آئی اے کے مطابق یہ حملہ جموں و کشمیر میں : میں خوف و دہشت پھیلانے اور عوامی نظم و نسق در هم برہم کرنے کی منظم کوشش کا حصہ تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس کار روائی کے پیچھے سرحد پار موجود عناصر کی حمایت حاصل تھی۔ این آئی اے نے بتایا کہ تینوں افراد نے حملے کی منصوبہ بندی، سازش اور عمل درآمد مشتر کہ طور پر کیا، جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو نشانہ بنانا تھا بلکہ سیکیورٹی فورسز کو بھی پیغام دینا تھا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث دیگر عناصر اور ممکنہ ملی ٹینٹ نیٹ ورکس کی شناخت کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔








