• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈپارٹمنٹ سے اجازت لے کر شادی کی : برطرف شدہ سی آر پی ایف اہلکار

ڈپارٹمنٹ سے اجازت لے کر شادی کی : برطرف شدہ سی آر پی ایف اہلکار

by امت ڈیسک
04/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے کے الزام میں برطرفی کے بعد، سی آر پی ایف کے اہلکار منیر احمد نے ہفتے کے روز جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شادی فورس کے ہیڈکوارٹر سے اجازت ملنے کے تقریباً ایک ماہ بعد کی تھی۔

منیر احمد، جو جموں کے گھروٹہ علاقے کے رہائشی ہیں اور اپریل 2017 میں سی آر پی ایف میں شامل ہوئے تھے، نے کہا کہ وہ اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ، مجھے انصاف ملنے کا یقین ہے۔ سی آر پی ایف نے احمد کو پاکستانی خاتون مینل خان سے شادی چھپانے اور اس کی ویزا مدت ختم ہونے کے بعد بھی اسے اپنے پاس رکھنے کے الزام میں برطرف کیا، اور کہا کہ ان کا یہ عمل قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

پریس کانفرنس میں منیر احمد نے کہا، مجھے اپنی برطرفی کی خبر سب سے پہلے میڈیا رپورٹس سے ملی۔ تھوڑی دیر بعد مجھے سی آر پی ایف کی جانب سے برطرفی کا باضابطہ خط موصول ہوا جو میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک صدمہ تھا، کیونکہ میں نے پاکستانی خاتون سے شادی کے لیے باقاعدہ اجازت لی تھی۔ احمد اور مینل کی شادی اس وقت منظر عام پر آئی جب پہلگام حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد بھارت نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی۔

مینل خان 28 فروری کو واہگہ-اٹاری بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئیں اور ان کا قلیل مدتی ویزا 22 مارچ کو ختم ہو گیا۔ تاہم، ان کی ملک بدری کو عدالت عالیہ نے روک دیا اور وہ اس وقت منیر احمد کے جموں والے گھر میں مقیم ہیں۔

منیر احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 31 دسمبر 2022 کو پہلی بار اپنی شادی کی خواہش سے متعلق اطلاع دی تھی اور مجھے ضروری دستاویزات جیسے پاسپورٹ، نکاح کارڈ اور حلف نامے جمع کرانے کے لیے کہا گیا۔ میں نے والدین، سرپنچ اور ڈی ڈی سی ممبر کے حلف ناموں کے ساتھ تمام دستاویزات مکمل طور پر جمع کروائیں اور 30 اپریل 2024 کو ہیڈکوارٹر سے اجازت حاصل کی۔

منیر احمد نے بتایا کہ انہوں نے این او سی کے لیے بھی درخواست دی تھی لیکن انہیں بتایا گیا کہ ایسی کوئی شق موجود نہیں، کیونکہ انہوں نے تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کر لی تھی۔ انھوں نے کہا، ہم نے 24 مئی 2024 کو آن لائن نکاح کیا اور بعد میں میں نے نکاح کی تصاویر، نکاح نامہ اور سرٹیفکیٹ اپنی 72 بٹالین میں جمع کروا دیے۔

مینل جب پہلی بار 28 فروری کو پندرہ دن کے ویزے پر آئیں، تو ہم نے مارچ میں طویل مدتی ویزا کے لیے درخواست دی اور انٹرویو سمیت تمام کارروائیاں مکمل کیں۔

عدالت عالیہ نے آخری لمحے میں ان کی اہلیہ کی ملک بدری پر روک لگائی، جس سے انہیں بڑی راحت ملی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چھٹی ختم ہونے کے بعد اپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے تھے اور 25 مارچ کو انہیں سنیدربنی ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا۔ لیکن 27 مارچ کو اچانک ان کا تبادلہ کر کے بھوپال کی 41ویں بٹالین میں تعینات کر دیا گیا، مجھے حکم کی کاپی دے کر فوراً روانہ کیا گیا اور میں 29 مارچ کو بھوپال پہنچا، جہاں میں نے کمانڈنگ آفیسر اور ان کے نائب کو انٹرویو دیا اور اپنی دستاویزات مکمل کیں، جس میں میں نے پاکستانی خاتون سے اپنی شادی واضح طور پر درج کی۔ میں نے بٹالین کے ڈیٹا ریکارڈ میں بھی یہ اندراج کیا۔

منیر احمد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ چند دنوں میں عدالت سے رجوع کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ، مجھے یقین ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فضائیہ کے سربراہ کی پی ایم مودی سے ملاقات

Next Post

کولگام میں نوجوان کی نعش نالے سے برآمد، محبوبہ نے موت پر کیا شبہ ظاہر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

کولگام میں نوجوان کی نعش نالے سے برآمد، محبوبہ نے موت پر کیا شبہ ظاہر

سپریم کورٹ میں کل وقف ترمیمی قانون پر سماعت

سپریم کورٹ میں کل وقف ترمیمی قانون پر سماعت

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

کولگام نوجوان کی نعش نالہ سے برآمد، او جی ڈبیلو تھا: پولیس

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سری نگر میں خاتون پر جنسی حملہ، خاتون کی موت، ملزم گرفتار

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، پانچ آئی ای ڈی برآمد

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، پانچ آئی ای ڈی برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »