امت نیوز ڈیسک //
احمد آباد / دھرم شالہ :ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان 11 مئی کو دھرم شالہ میں شیڈول میچ کو اب احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل نے میچ کی منتقلی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کا 11 مئی کو ہونے والا میچ اب نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
ہوائی اڈوں کی بندش بنی وجہ
موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شمالی ہندوستان میں دھرم شالہ سمیت قریبی علاقوں کے ہوائی اڈوں کی بندش کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم وقت پر دھرم شالہ پہنچنے سے قاصر رہی۔ ٹیم کو بدھ کے روز ممبئی سے روانہ ہونا تھا، مگر پروازوں کی معطلی کے باعث وہ سفر نہ کر سکی۔









