امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعے کے روز ہندوستان-پاکستان سرحد اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ بی ایس ایف ہندوستان-پاکستان سرحد کی نگرانی کرتی ہے، جب کہ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس ہوائی اڈوں، میٹرو نیٹ ورکس اور دیگر اہم تنصیبات کی حفاظت پر مامور ہے۔اجلاس میں جن اعلیٰ حکام نے شرکت کی ان میں یونین ہوم سیکریٹری گووند موہن، انٹیلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر تاپن ڈیکا، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرلز شامل تھے۔
کشیدگی کے پیشِ نظر، حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق تمام حساس مقامات پر مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔








