• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

by امت ڈیسک
11/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے پہلگام حملے، ’آپریشن سندور‘ اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے اعلانات پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔ راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور جے رام رمیش کی جانب سے یکے بعد دیگرے بیانات اور خطوط کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھایا گیا ہے کہ وہ ان سنگین قومی معاملات پر پارلیمنٹ کے اندر بحث کی اجازت دے۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پہلگام حملہ، ’آپریشن سندور‘ اور جنگ بندی, جس کا پہلا اعلان امریکی صدر ٹرمپ نے کیا، جیسے حساس موضوعات پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کر سکیں۔ راہل گاندھی نے اس موقع کو ایک ایسا موقع قرار دیا ہے جو ملک کے اجتماعی عزم اور یکجہتی کو ظاہر کر سکتا ہے۔

دوسری طرف راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے بھی وزیر اعظم کو یاد دلایا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے ہی 28 اپریل کو ایک خط کے ذریعے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ پہلگام حملے پر بات چیت کی جا سکے۔ کھڑگے کے مطابق، تازہ پیش رفت، جن میں ’آپریشن سندور‘ اور جنگ بندی کے اعلانات شامل ہیں، کے بعد یہ مطالبہ اور زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ راہل گاندھی کے خط میں کیے گئے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وہیں، کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ترجمان جے رام رمیش نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس وزیر اعظم کی صدارت میں ایک آل پارٹی میٹنگ اور پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور امریکہ سمیت دیگر فریقوں کے کردار پر بحث ہو سکے۔

جے رام رمیش نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ’نیوٹرل (غیر جانب دار) پلیٹ فارم‘ کا ذکر کیے جانے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا حکومت ہند نے شملہ معاہدے کو ترک کر دیا ہے؟ کیا ہم تیسرے فریق کی ثالثی کے لیے دروازے کھول چکے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی بات چیت دوبارہ شروع ہو رہی ہے تو ملک کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر بات ہو رہی ہے اور اس کے بدلے ہمیں کیا حاصل ہوا۔

کانگریس نے وزیراعظم سے یہ بھی پوچھا ہے کہ دو سابق فوجی سربراہان کی جانب سے حالیہ صورتحال پر دیے گئے تبصروں پر وہ خود قوم کو جواب دیں، کیونکہ ان تبصروں سے سنگین خدشات نے جنم لیا ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 1971 میں دکھائی گئی قیادت اور حوصلے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسے ہی واضح اور مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارت-پاک جنگ بندی کے بعد عازمین حج کی امیدیں بحال

Next Post

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

06/02/2026
جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

06/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
Next Post
اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

ہند پاک ڈی جی ایم اوز کی بات چیت

ہند پاک ڈی جی ایم اوز کی بات چیت

سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن آج سے دوبارہ شروع ہوگا

سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن آج سے دوبارہ شروع ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »