امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 مئی: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری مسلح تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
اعلی حکام نے بتایا کہ تصادم صبح تقریباً 6:50 بجے اس وقت شروع ہوا جب 2 پیرا ایس ایف، فوج کی 11 آر آر، 7ویں آسام رائفلز اور ایس او جی کشتواڑ کے دستوں نے سنگھ پورہ چھاترو گاؤں کے شری اور مندرل ڈھوک علاقے کے درمیان تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جیسے ہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔










