امت نیوز ڈیسک //
گاندربل، 26 مئی: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گندروشن علاقے میں چار دن کی سخت تلاشی کوششوں کے بعد پیر کو ایک لاپتہ فارسٹ گارڈ کی لاش برآمد ہوئی۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ شمیم احمد میر، فاریسٹ گارڈ اس ہفتے کے شروع میں نالہ سندھ میں ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی ٹیموں کی کئی دنوں کی انتھک ریسکیو کارروائیوں کے بعد، آخر کار اس کی لاش گنڈروشن کے قریب دریا سے نکال لی گئی۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (جے کے این ایس)









