• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ  کا آن لائن جوئے کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار

میر واعظ کا آن لائن جوئے کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار

by امت ڈیسک
26/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: میرواعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے آن لائن جوئے کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کے اخلاقی اور سماجی تانے بانے کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور اس عمل پر پابندی عائد کرے۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک طویل پوسٹ میں کہا: ‘ایک نئے خطرے نے ہمیں گھیر لیا ہے اور ہم معاشرے پر اس کی بڑھتی ہوئی گرفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور وہ آن لائن جوا ہے’۔

ان کا کہنا ہے: ‘اس کے اثرات بھی منشیات کے پھیلاؤ جیسے خطرناک ہیں جس سے ہم پہلے ہی نبرد آزما ہیں یہ بھی ہزاروں لوگوں کو ‘تفریح’ کے طور پر نشے کی طرح عادی بنا رہا ہے ،انہیں اور ان کے خاندانوں کو تباہ کر رہا ہے اور ہمارے اخلاقی تانے بانے کو خراب کر رہا ہے’۔

میر واعظ نے حکومت کی فوری مداخلت پر زور دیتے ہوئے کہا: ‘یہ ہماری فوری توجہ کا متقاضی ہے اور حکومت کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، یہ اس کا فرض ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘ ترقی محض لوگوں کی معاشی ترقی یا ان کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نہیں ہے جب وہ اخلاقی اور روحانی طور پر پست ہوں’۔

میر واعظ نے جامع ردعمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ‘ان سنگین خدشات کو فوری بنیادوں پر دور کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘ کمیونٹی کی شمولیت بھی ضروری ہے، کمیونٹی اور سماجی سطح پر، لوگوں کو بھی اس سے نمٹنے کے لیے متحرک ہونا پڑے گا سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑا جا سکتا’۔میرواعظ نے اس مسئلے سے نمٹنے میں مذہبی رہنماؤں کے کردار پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا: ‘مذہبی علما کو مذہبی تعلیمات اور اقدار کی روشنی میں ان مسائل کے بارے میں اخلاقی بیداری پیدا کرنے اور تمام دستیاب ذرائع سے لوگوں میں پیغام پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے’۔

میر واعظ نے عدلیہ سے بھی اس مسئلے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں عدالیہ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہو اس پر فوری پابندی عائد کریں’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں فوجی گاڑی کی زد میں آکر سکوٹی سوار ازجان

Next Post

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سی آر پی ایف اہلکار کو این آئی اے نے کیا گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سی آر پی ایف اہلکار کو این آئی اے نے کیا گرفتار

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سی آر پی ایف اہلکار کو این آئی اے نے کیا گرفتار

راجیہ سبھا کی 8 نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان

راجیہ سبھا کی 8 نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان

پاکستان، ہندوستان کو ایک وجودی خطرے کے طور پر دیکھتا ہے: ڈی آئی اے

پاکستان، ہندوستان کو ایک وجودی خطرے کے طور پر دیکھتا ہے: ڈی آئی اے

جموں وکشمیر میں خالی پڑی نشستوں کے انتخاب میں لیت و لعل باعث حیرانگی: تنویر صادق

جموں وکشمیر میں خالی پڑی نشستوں کے انتخاب میں لیت و لعل باعث حیرانگی: تنویر صادق

گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے زیر اہتمام ون نیشن ون الیکشن کے موضوع پر "یوتھ پارلیمنٹ” منعقد 

گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے زیر اہتمام ون نیشن ون الیکشن کے موضوع پر "یوتھ پارلیمنٹ" منعقد 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »