• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کیدارناتھ : ہیلی کاپٹر کریش، چھ افراد سوار

کیدارناتھ : ہیلی کاپٹر کریش، چھ افراد سوار

by امت ڈیسک
15/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اتراکھنڈ :اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں گوری کنڈ کے جنگلات میں اتوار کی صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ اس میں چھ افراد سوار تھے۔ اتراکھنڈ کے اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر) ڈاکٹر وی مرگیشن نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ریاستی حکومت نے بتایا ہے کہ 15 جون کی صبح تقریباً 5:20 بجے آرین ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر VTBKA/ BELL 407 گوری کنڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی جا رہا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کل 6 مسافر سوار تھے (5 بالغ اور 1 بچہ)۔ ہیلی کاپٹر میں سوار مسافر اتراکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے رہائشی ہیں۔ آئی جی گڑھوال راجیور سروپ نے بتایا کہ کریش ہونے والا ہیلی کاپٹر یاتریوں کو کیدارناتھ چھوڑنے کے بعد گوری کنڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا، وہ انتہائی دشوار گزار علاقہ ہے۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں میں کیدارناتھ میں پیش آنے والا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ اس سے قبل 17 مئی اور پھر 7 جون کو بھی ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا تھا۔ مئی میں دہرادون سے گنگوتری دھام جا رہا ایک ہیلی کاپٹر اترکاشی کے گنگنانی کے قریب کریش ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

احمد آباد طیارہ حادثے پر پورا ملک سوگوار

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ احمد آباد میں پیش آئے طیارہ حادثے کے بعد پورے ملک میں فضا انتہائی سوگوار ہے۔ یہ حادثہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب میگھانی نگر علاقے میں پیش آیا تھا۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا اظہار افسوس

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا:
"ضلع رودر پریاگ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کی نہایت افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، مقامی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رکن اسمبلی معراج ملک نے این سی کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے لی

Next Post

اگر حملہ کیا گیا تو مسلح افواج کی پوری طاقت ہوگی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں: ٹرمپ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

اگر حملہ کیا گیا تو مسلح افواج کی پوری طاقت ہوگی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں: ٹرمپ

وزیر اعظم نریندر مودی کا قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی کا قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ

ااسرائیلی حملوں میں امریکا برابرکا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

ااسرائیلی حملوں میں امریکا برابرکا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

کولنگام باغ کوارٹرز کو جلدازجلد الاٹ کیا جائے، پی ایم پیکیج ملازمین کا کپواڑہ انتظامیہ سے مطالبہ

کولنگام باغ کوارٹرز کو جلدازجلد الاٹ کیا جائے، پی ایم پیکیج ملازمین کا کپواڑہ انتظامیہ سے مطالبہ

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے تہران ہاسٹل پر اسرائیلی حملے کے بعد کشمیری طلباء کے انخلاء کا مطالبہ کیا

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے تہران ہاسٹل پر اسرائیلی حملے کے بعد کشمیری طلباء کے انخلاء کا مطالبہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »