• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم نریندر مودی کا قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی کا قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ

by امت ڈیسک
15/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی جمہوریہ قبرص کے صدر نکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر 15 تا 16 جون 2025 تک قبرص کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ قبرص ہوگا۔اپنے اس دورے کے دوران، وزیر اعظم مودی نکوسیا میں صدر کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ روم اور یورپی یونین میں ہندوستان کی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کرے گا۔اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم مودی 16 تا 17 جون 2025 کو کینیڈا کے شہر کناناسکیس میں منعقد ہونے والے G7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے دی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی یہ G7 اجلاس میں مسلسل چھٹی شرکت ہوگی۔

روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ۔ آج میں جمہوریہ قبرص، کینیڈا اور کروشیا کے تین ملکی دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔15 اور 16 جون کو میں جمہوریہ قبرص کا دورہ کروں گا۔ یہ دورہ صدر عالی مرتبت نکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ قبرص بحیرہ روم کے خطے اور یورپی یونین میں بھارت کا قریبی دوست اور اہم شراکت دار ہے۔ یہ دورہ تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط کرنے، تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔قبرص کے بعد میں کینیڈا کے کنانسکس جاؤں گا جہاں وزیر اعظم عالی مرتبت مارک کارنی کی دعوت پر جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ یہ اجلاس عالمی اہمیت کے مسائل اور عالمی جنوب کی ترجیحات پر خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا۔ میں شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی منتظر ہوں۔18 جون کو میں جمہوریہ کروشیا کا دورہ کروں گا اور صدر زوران میلانووچ اور وزیر اعظم آندریج پلینکوویچ سے ملاقاتیں کروں گا۔ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے قریبی ثقافتی روابط ہیں۔ کسی بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا یہ پہلا دورہ ہے، جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔یہ تین ملکی دورہ شراکت دار ممالک کا ان کی سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جدوجہد میں مستقل حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنے اور دہشت گردی کی ہر شکل اور نوعیت سے نمٹنے کے لیے عالمی فہم کو متحرک کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔

اس اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی G7 ممالک کے رہنماؤں، مدعو ممالک کے نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ توانائی کی حفاظت، ٹیکنالوجی اور اختراعات سمیت دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر وہ متعدد دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم مودی 18 جون 2025 کو کروشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہیں یہ دعوت کروشیا کے وزیر اعظم آندریج پلینکوویچ کی جانب سے دی گئی ہے۔ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کروشیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم مودی کروشین وزیر اعظم آندریج پلینکوویچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کروشیا کے صدر زوران میلانووچ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم کا یہ دورہ ہندوستان کی یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگر حملہ کیا گیا تو مسلح افواج کی پوری طاقت ہوگی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں: ٹرمپ

Next Post

ااسرائیلی حملوں میں امریکا برابرکا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ااسرائیلی حملوں میں امریکا برابرکا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

ااسرائیلی حملوں میں امریکا برابرکا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

کولنگام باغ کوارٹرز کو جلدازجلد الاٹ کیا جائے، پی ایم پیکیج ملازمین کا کپواڑہ انتظامیہ سے مطالبہ

کولنگام باغ کوارٹرز کو جلدازجلد الاٹ کیا جائے، پی ایم پیکیج ملازمین کا کپواڑہ انتظامیہ سے مطالبہ

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے تہران ہاسٹل پر اسرائیلی حملے کے بعد کشمیری طلباء کے انخلاء کا مطالبہ کیا

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے تہران ہاسٹل پر اسرائیلی حملے کے بعد کشمیری طلباء کے انخلاء کا مطالبہ کیا

اسرائیل اور ایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، ٹرمپ

اسرائیل اور ایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، ٹرمپ

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر 100 میزائلوں سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 5 اسرائیلی ہلاک

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر 100 میزائلوں سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 5 اسرائیلی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »