• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکہ نے ایران پر حملے کا دیا سگنل، ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

ایران پر امریکی حملے نے منقسم امریکی سیاست کو مذید تقسیم کردیا

by امت ڈیسک
23/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کانگریس سے مشاورت کے بغیر کیا گیا جس کو جانبداری پر مبنی ایک پرخطر کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ریپبلکنز کے اہم رہنماؤں کو تو آگاہ کر دیا گیا تاہم ڈیموکریٹس کو بہت کم معلومات دی گئیں۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان مائیک جانسن، سینیٹ کے ریپبلکن رہنما جان تھیون اور جی او پی چیئرمین آف سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو حملے سے قبل مطلع کیا گیا تھا جبکہ ان کے ہم منصبوں کو نہیں۔

ڈیموکریٹ رہنما چک شومر کو حملوں سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جلدی میں سرسری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔اسی طرح ڈیموکریٹ لیڈر حکیم جیفری کے دفتر کو صدر ٹرمپ کے اعلان سے قبل ایک ’رسمی کال‘ کی گئی۔ایران پر حملے کے معاملے سے واقفیت رکھنے والے دو عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’مشن سے قبل کانگریس اور انٹیلی جنس رہنماؤں کے آٹھ افراد پر مشتمل گینگ کو مطلع نہیں کیا گیا۔‘
ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے انٹیلی جنس کمیٹی کے اعلیٰ رہنما جم ہائیمز کا کہنا ہے کہ ان کو حملوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، جو ان کے نزدیک ’کمیٹی کے رکن کے لیے ایک ناخوشگوار بات تھی۔‘انہوں نے اتوار کو سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کو آگاہ نہ کرنا کافی بری بات ہے بلکہ یہ غیرآئینی بھی ہے کہ عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ہم کو بات نہیں کرنے دی گئی اور وہ بھی ایک ایسے خارجہ پالیسی سے متعلق اقدام پر جو ملک میں طویل عرصے بعد اٹھایا گیا ہے۔

‘رپورٹ کے مطابق ریپلکن رہنماؤں کو تو آگاہ کیا گیا تاہم ڈیموکریٹس کو مطلع نہیں کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)یہ کافی غیرمعمولی صورت حال ہے جو صدر اور ان کی پارٹی کے لیے آگے کی سیاست کو پیچیدہ بنا رہی ہے کیونکہ کسی ملک کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکہ قومی سلامتی سے متعلق ایک غیریقینی دور میں داخل ہو رہا ہے۔صدر ٹرمپ کو اسی ہفتے ٹم کین اور ڈی ورجینیا کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کا سامنا ہو گا جو ’امریکی افواج کو ایران کے ساتھ دشمنی کے راستے سے ہٹنے کی ہدایت کرے گی جس کی کانگریس نے اجازت نہیں دی تھی۔‘اسی طرح امریکی ایوان میں دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے ایک اور قرارداد بھی پیش کی ہے اور ایک ڈیموکریٹ رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹیز کا کہنا ہے کہ ’ٹرمپ کے اقدامات واضح طور پر مواخذے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔‘

رپورٹس کے مطابق منگل24 جون کو سینیٹرز کو ایران کی صورت حال کے حوالے سے بند دروازوں کے پیچھے بریفنگ دی جائے گی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اتوار کو کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کانگریس کی قیادت کو ’دو طرفہ رسمی کالز‘ کی گئیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’حملے سے قبل شمر سے بات کی گئی جبکہ جیفری اس وقت دستیاب نہ ہو سکے تھے، تاہم بعد میں ان کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔‘

واضح رہےامریکی صدر کو مسلح افواج کا کمانڈر انچیف ہونے کی حیثیت سے مخصوص فوجی کارروائیوں کا حکم دینے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی بھی طویل جنگ کے لیے روایتی طور پر کانگریس سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)سینیٹ اور کانگریس نے 11 ستمبر 2001 کے حملے کے بعد عراق، افغانستان اور ان سے باہر کے علاقوں میں کارروائیوں کی اجازت دی تھی۔ٹم کین کا کہنا ہے کہ ’قوم کا سامنا کریں، کانگریس سے مشاورت ہونی چاہیے تھے۔‘جیسے ہی ہفتے کے آخری روز ٹرمپ نے کارروائی کا اعلان کیا تو ریپبلکن نے فوری طور پر اس کی حمایت کی، جانسن، تھون اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین اور آرکنساس سے تعلق رکھنے والے ٹوم کوٹن کو بریف کیا گیا۔تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ سیاسی طور پر ایک سائیڈ پر ہی بات کی گئی جس سے ظاہر ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا کریڈٹ اپنی پارٹی ریپبلکن کو دے کر خطرہ بھی مول لیا ہے یہ بات امریکیوں میں مقبول بھی ہو سکتی ہے اور نہیں بھی، تاہم انہوں نے سیاسی سطح پر امریکہ میں تقسیم کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ کےزبیر الاسلام کی کہانی پیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون کی زبانی

Next Post

جوابی کارروائی کا وقت اور دائرہ ہم طے کریں گے:ایران کا انتباہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جوابی کارروائی کا وقت اور دائرہ ہم طے کریں گے:ایران کا انتباہ

جوابی کارروائی کا وقت اور دائرہ ہم طے کریں گے:ایران کا انتباہ

ایران نے ردعمل دیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا: امریکی وزیر دفاع

ایران نے ردعمل دیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا: امریکی وزیر دفاع

آؤ اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں!

امریکہ نے آپریشن ’’ مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کرکے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی: خلیجی ممالک

جاسوسی کے الزام میں جموں میں تعینات فوجی اہلکار گرفتار

جاسوسی کے الزام میں جموں میں تعینات فوجی اہلکار گرفتار

تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے: صدر پیوٹن

تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے: صدر پیوٹن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »