• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں شراب فروشی کا فروغ: ہمارے ایمان ، تہذیب و تمدن اور مستقبل پر حملہ:میرواعظ

کشمیر میں شراب فروشی کا فروغ: ہمارے ایمان ، تہذیب و تمدن اور مستقبل پر حملہ:میرواعظ

by امت ڈیسک
04/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر عوام کے ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج عوام اور حکام کی توجہ ایک نہایت سنجیدہ اور تشویشناک معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ بٹہ مالو کے تاجروں اور کاروباری طبقے نے عوامی آگاہی کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف بطور احتجاج تین دن کے لیے اپنی دکانیں بند رکھیں گے، اور اس ضمن میں حکام سے فوری مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت پریشان کن ہے اور کشمیری عوام کے لیے قطعی ناقابل قبول ہے اور یہ ہمارے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار پر ایک سنگین حملہ ہے اور ان اقدار کی سراسر توہین ہے یہ ہماری قوم اور آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ پہلے ہی ہم منشیات کی وبا سے دوچار ہیں اور اب حکام شراب کو فروغ دے کرعوام اور ہمارے معاشرتی و ثقافتی ڈھانچے کو مزید تباہ کر رہے ہیں۔
میرواعظ نے کہا کہ حکام بخوبی جانتے ہیں کہ جموں و کشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے، جہاں شراب نوشی اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے وہیں یہ ہمارے معاشرتی اور ثقافتی اقدار سے بھی متصادم ہے، اس کے باوجود اس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر وہ اسے گجرات جیسےDry State میں کیوں فروغ نہیں دیتے، صرف جموں و کشمیر ہی کیوں؟ کیا یہاں دہائیوں سے بغیر شراب کے سیاحت پروان نہیں چڑھی؟ جبکہ یہ ایک عام مگر مضحکہ خیز دلیل دی جاتی ہے۔
میرواعظ نے عمر عبداللہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے اور اس اقدام کو فی الفور روکے۔ ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایسے منصوبوں کو آغاز ہی میں ختم کیا جائے۔ اگر وہ ناکام رہے، تو علمائ، سول سوسائٹی اور عوام کے پاس اس اقدام کے خلاف احتجاج اور سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وسطی اور شمالی کشمیر میں غرق آبی کے واقعات، دو نوجوان ازجان

Next Post

’مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ‘:عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
’مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ‘:عمر عبداللہ

’مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ‘:عمر عبداللہ

بٹہ مالوسرینگر میں سخت عوامی مذمت کے بعد شراب دکان سیل

بٹہ مالوسرینگر میں سخت عوامی مذمت کے بعد شراب دکان سیل

لیگل میٹرولوجی محکمے نے   بالتل بیس کیمپ پر صارفین کے حقوق اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کیا

لیگل میٹرولوجی محکمے نے بالتل بیس کیمپ پر صارفین کے حقوق اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کیا

موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں: جی این ایتو

موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں: جی این ایتو

گاندربل میں ایچ آئی وی/ایڈز، اور منشیات سے چھٹکارے کے حوالے سے بیداری و تربیتی پروگرام کا انعقاد

گاندربل میں ایچ آئی وی/ایڈز، اور منشیات سے چھٹکارے کے حوالے سے بیداری و تربیتی پروگرام کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »