• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سانبہ، اُدھمپور اور کٹھوعہ اضلاع میں دریاؤں کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

سانبہ، اُدھمپور اور کٹھوعہ اضلاع میں دریاؤں کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

by امت ڈیسک
26/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 26 اگست: جموں خطے میں منگل کو مسلسل بارشوں کے باعث کئی دریاؤں اور نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد متعدد اضلاع میں سیلابی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سانبہ ضلع میں بسنتر دریا اپنی انخلا (Evacuation) کی سطح کو پار کرتے ہوئے 9.0 فٹ پر بہہ رہا ہے، جو اب تک اس ندی کی سب سے بلند ترین ریکارڈ شدہ سطح ہے۔ اسی ضلع میں دیوک دریا بھی 4.3 فٹ کے خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گیا ہے اور اب صرف چھ انچ نیچے ہے جہاں سے انخلا لازمی ہو جاتا ہے۔ بین نالہ بھی سانبہ میں 3.3 فٹ کے الرٹ لیول کے قریب ہے۔

اُدھمپور ضلع میں توی دریا اپنی انخلا سطح سے سات فٹ اوپر بہہ رہا ہے، جو سب سے زیادہ خطرناک زمرہ ہے اور نشیبی علاقوں کے لیے شدید خدشات پیدا کر رہا ہے۔

کٹھوعہ ضلع میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترنہ دریا 4.6 فٹ کے خطرے کے نشان کو چھو چکا ہے۔ اُجھ نالہ پنج تیرتھی اور کٹھوعہ میں انخلا سطح کو پار کر گیا ہے، جبکہ راوی دریا بھی اپنے خطرے کے نشان کے قریب ہے۔

جموں ضلع میں توی دریا 14 فٹ کے الرٹ لیول تک پہنچ چکا ہے۔ چناب دریا اکھنور میں 30 فٹ 8 انچ پر بہہ رہا ہے، جو سیلابی الرٹ سے محض 1 فٹ 4 انچ نیچے ہے۔ تاہم بالولہ نالہ محفوظ زون میں ہے اور اپنے الرٹ لیول سے تقریباً پانچ فٹ نیچے بہہ رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں صورتحال قابو میں ہے، جہاں سوران دریا، پونچھ دریا اور مینڈھر نالہ اپنی الرٹ سطح سے کافی نیچے ہیں۔

افسران نے نشیبی اور حساس علاقوں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ اگر بارشیں جاری رہیں تو بڑے دریاؤں اور معاون نالوں میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔ (کے این ٹی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مٹی کے تودے گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل

Next Post

ڈوڈہ میں شدید بارش کے باعث چار ہلاک، املاک کو نقصان، وزیر اعلیٰ نے جائزہ اجلاس بلایا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ڈوڈہ میں شدید بارش کے باعث چار ہلاک، املاک کو نقصان، وزیر اعلیٰ نے جائزہ اجلاس بلایا

ڈوڈہ میں شدید بارش کے باعث چار ہلاک، املاک کو نقصان، وزیر اعلیٰ نے جائزہ اجلاس بلایا

جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی؛ کمشنر کشمیر نے ایڈوائزری جاری کر دی؛ ہیلپ لائن فعال

جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی؛ کمشنر کشمیر نے ایڈوائزری جاری کر دی؛ ہیلپ لائن فعال

ویشنو دیوی میں لینڈ سلائیڈنگ: ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

ویشنو دیوی میں لینڈ سلائیڈنگ: ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

تمام اسکولز اور کالجز کل بند رہیں گے: سکینہ اِیتو

تمام اسکولز اور کالجز کل بند رہیں گے: سکینہ اِیتو

جہلم کا پانی کرسو راجباغ کی گلیوں میں داخل، رہائشیوں میں خوف و ہراس

جہلم کا پانی کرسو راجباغ کی گلیوں میں داخل، رہائشیوں میں خوف و ہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »