امت نیوز ڈیسک //
کلگام، 8 ستمبر :جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے گُددار جنگل علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی، حکام نے بتایا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی—کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ پولیس، فوج کی 9 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران یہ جھڑپ ہوئی۔
اہلکار نے کہا، "جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کی، جس کا فورسز نے جواب دیا اور اس طرح مڈبھیڑ کا آغاز ہوا۔”
انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، جبکہ مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے—(کے این او)
مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔









