امت نیوز ڈیسک //
بانہال، 9 ستمبر (کے این سی): نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیاکے ریجنل آفیسر آر ایس یادو نے منگل کو کہا کہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر بحالی کا کام آخری مرحلے میں ہے اور ٹریفک کو جلد از جلد چلانے کی کوششیں جاری ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز کارنر کے مطابق یادو نے کہا:”اوپر سے آنے والے پانی کو راستہ دیا جا رہا ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شام تک ہلکی گاڑیوں کے لیے شاہراہ کو بحال کریں اور رات گئے تک بھاری گاڑیوں کے لیے بھی راستہ کھل جائے۔”
انہوں نے بتایا کہ پرانا حصہ مسلسل مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
دونوں ٹیوبز کی بحالی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں یادو نے کہا:”ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور ہماری اولین ترجیح دو طرفہ ٹریفک کو بحال کرنا ہے، تاہم ہم سب سے پہلے یک طرفہ ٹریفک چلنے دیں گے، جس میں فوری توجہ سرینگر کی طرف ٹریفک کی بحالی پر ہے۔”
انہوں نے مزید کہا:”ہمیں اُمید ہے کہ شام تک ٹریفک بحال ہو جائے گا، سب سے پہلے ہلکی گاڑیوں کے لیے اور بعد میں شام کو بھاری گاڑیوں کے لیے۔”
افسر نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سڑک کھلنے کے بعد احتیاط سے گاڑی چلائیں اور گھبرائیں نہیں۔ (کے این سی)











