• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاک بھارت کرکٹ میچ کا انعقاد قومی جذبات کی توہین: ادھو ٹھاکرے

پاک بھارت کرکٹ میچ کا انعقاد قومی جذبات کی توہین: ادھو ٹھاکرے

by امت ڈیسک
13/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنا قومی جذبات کی توہین ہے کیونکہ ہندوستانی فوجی، سرحد پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ادھو نے مہاراشٹر بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ ”اتوار کو دونوں ممالک کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کا بائیکاٹ کرنا دہشت گردی کے بارے میں ہمارے موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کا موقع ہے”۔

خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے

انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ میچ قومی جذبات کی توہین ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنی چاہیے جب ہمارے فوجی، سرحد پر جانیں قربان کر رہے ہیں؟ انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کرکٹ میچ کو حب الوطنی کا مذاق اڑانے جیسا قرار دیا۔

خون اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے بہہ سکتے ہیں؟

ٹھاکرے نے کہا، "ہمارے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، تو خون اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے بہہ سکتے ہیں؟ جنگ اور کرکٹ کیسے ایک ساتھ ہو سکتے ہیں؟ انہوں نے حب الوطنی کو کاروبار بنا لیا ہے۔ حب الوطنی کا کاروبار صرف پیسے کے لیے ہے۔ وہ کل بھی میچ کھیلنے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں اس میچ سے ملنے والا سارا پیسہ چاہیے۔”

وزیر اعظم مودی کو سندور بھیجنے کا اعلان

ادھو ٹھاکرے نے مزید اعلان کیا، "کل، مہاراشٹر میں شیو سینا (یو بی ٹی) کی خواتین کارکنان سڑکوں پر نکلیں گی اور وہ ہر گھر سے وزیر اعظم مودی کو سندور بھیجیں گی۔” انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "کیا وہ کھل کر کہیں گے کہ جنگ رک گئی ہے؟ کیا کاروبار ہندوتوا سے زیادہ اہم ہے؟”

بال ٹھاکرے اور پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد کے درمیان ملاقات کا ذکر

ادھو ٹھاکرے نے بال ٹھاکرے اور پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد کے درمیان ان کی ممبئی کی رہائش گاہ ‘ماتوشری’ پر ہونے والی پرانی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ‘میرے والد نے جاوید میانداد سے کہا تھا کہ جب تک پاکستان سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رہیں گی، کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیلا جائے گا۔’

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم نے کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کیا : عمر عبداللہ

Next Post

پی ایس اے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ’غلط استعمال‘ ہوا : وحید پرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
سپیکر  پی ایس اے معاملے پر  اراکین اسمبلی کا دفاع کریں: وحید پرہ

پی ایس اے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ’غلط استعمال‘ ہوا : وحید پرہ

بڈگام میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار ، چار اہلکارزخمی

بڈگام میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار ، چار اہلکارزخمی

ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

عام آدمی پارٹی نے مہراج ملک کی پی ایس اے کے تحت حراست کو چیلنج کرنے کے لیے 10 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دی

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

کپوارہ میں اخروٹ کے درخت سے گرنے سے شخص جاں بحق

کشمیر میں ٹرانسپورٹ بحران شدت اختیار کر گیا، فروٹ منڈیاں دو دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان

کشمیر میں ٹرانسپورٹ بحران شدت اختیار کر گیا، فروٹ منڈیاں دو دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »