امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، 14 ستمبر : بڈگام کے علاقے کھاہ میں اتوار کے روز ایک حادثے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
زخمی ہونے والے تمام فوجی اہلکار 53 راشٹریہ رائفلز سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں فوری طور پر جدید علاج کے لیے بادامی باغ چھاؤنی کے 92 بیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (کے این ٹی)








