امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 5 اکتوبر: جموں و کشمیر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سربراہ اور مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ معروف علمی، سماجی اور سیاسی شخصیت سید سلیم گیلانی کو بورڈ کا مرکزی رکن مقرر کیا گیا ہے۔
مفتی ناصر الاسلام نے ایک بیان میں کہا، "مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ریاست کی ایک ممتاز علمی، سماجی اور سیاسی شخصیت، محترم سید سلیم گیلانی صاحب کو آج باضابطہ طور پر جموں و کشمیر مسلم پرسنل لاء بورڈ کا مرکزی رکن نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی ذمہ داریاں اور عہدہ جلد ہی اعلان کیے جائیں گے، ان شاءاللہ۔”
انہوں نے مزید کہا کہ سید سلیم گیلانی کی شمولیت سے بورڈ کو علمی و سماجی سطح پر تقویت حاصل ہوگی اور اس فیصلے کا خیرمقدم تمام اراکین نے کیا ہے۔










