امت نیوز ڈیسک //
جموں، 07 اکتوبر: جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کی ٹیم اور ملی ٹنٹوں کے درمیان منگل کی شام راجوری ضلع میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی—کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پولیس اسٹیشن کانڈی کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقے بیراں تھب میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ایس او جی اہلکاروں، فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ ملی ٹنٹوں کے فرار کو روکا جا سکے اور خطرے کو ناکام بنایا جا سکے۔
آپریشن اس وقت جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں سخت چوکسی کے ساتھ تلاشی کارروائیاں کر رہی ہیں، جموں و کشمیر پولیس نے بتایا۔
"بیراں تھب، پولیس اسٹیشن کانڈی، راجوری میں ملی ٹنٹوں اور ایس او جی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹیاں موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے چکی ہیں”—(کے این او)








