• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر خاتون ہلاک، پانچ زخمی

by امت ڈیسک
08/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے بھرت – بگلہ کے بسوال علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی۔

جموں کشمیر پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح 9 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا، جب ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK06C-0825 بھرت بگلہ علاقے سے ڈوڈہ قصبے کی طرف جا رہی تھی۔ راستے میں پہاڑی سے مٹی اور پتھروں کا بھاری تودہ اچانک گاڑی پر آ گرا، جس سے ایک مسافر کی موقع پر موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی شہری اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا۔ اسپتال حکام نے حادثے میں فوت ہوئی خاتون کی شناخت روزیہ بیگم (32) زوجہ منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈوڈہ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد پہاڑی علاقے کی مٹی کافی نم اور نرم ہو گئی ہے اور جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع کا بسوال علاقے میں اکثر و بیشتر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ادھر، پولیس نے حادثے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

رواں برس جولائی ماہ میں اسی بھرت – بگلہ علاقے میں ایک دلدوز ٹریفک حادثے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پندرہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل اپریل میں بھی ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔ ضلع میں حالیہ برسوں کے دوران سب سے مہلک حادثہ سال 2023میں رونما ہوا جب ایک مسافر بردار بس گہری کھائی میں جا گرنے کے سبب 38افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری

Next Post

”میں ایک فوجی کا بیٹا ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا“ — ریاستی درجہ کی بحالی کی اپیل دہرائی، گزشتہ 11 برسوں کی حکمرانی کی تحقیقات کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
”میں ایک فوجی کا بیٹا ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا“ — ریاستی درجہ کی بحالی کی اپیل دہرائی، گزشتہ 11 برسوں کی حکمرانی کی تحقیقات کا مطالبہ

”میں ایک فوجی کا بیٹا ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا“ — ریاستی درجہ کی بحالی کی اپیل دہرائی، گزشتہ 11 برسوں کی حکمرانی کی تحقیقات کا مطالبہ

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران دو فوجی لاپتہ

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران دو فوجی لاپتہ

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی میں پیش کرانے کا اعلان

جنوبی کشمیر کے پہاڑوں میں برفباری کے طوفان کے دوران دو فوجی لاپتہ، تلاش جاری: فوج

جنوبی کشمیر کے پہاڑوں میں برفباری کے طوفان کے دوران دو فوجی لاپتہ، تلاش جاری: فوج

بہارمیں ووٹر لسٹ ریویژن جاری رہے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ کل ریاستی حیثیت کی درخواستیں سنے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »