امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، 15 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز متعدد ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، جن میں جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ شامل ہیں۔
بی جے پی کے مرکزی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے متعلقہ حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔
جموں و کشمیر میں آغا سید محسن کو بڈگام حلقہ سے بی جے پی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دیویانی رانا نگروٹا حلقہ سے انتخاب لڑیں گی۔
دیگر ریاستوں میں بابولال سورین کو جھارکھنڈ کے گھاتشیلا (ایس ٹی) سے، جے دھولکیا کو اڈیشہ کے نوآپاڈا سے، اور لنکالا دیپک ریڈی کو تلنگانہ کے جوبلی ہلز سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ (کے این سی)








