امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 18 اکتوبر 2025 : بڈگام ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ سے قبل ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے ہفتہ کے روز مطالبہ کیا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ برائے ریزرویشن کو کل تک عوام کے سامنے لایا جائے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے۔
سماجی رابطہ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر آغا روح اللہ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ:“بڈگام ضمنی انتخاب کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل ریزرویشن سب کمیٹی کی رپورٹ کو کل تک منظرِ عام پر لایا جانا چاہیے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جانا لازمی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے فیصلے اسی رپورٹ کے مندرجات کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
آغا روح اللہ کے دفتر کے مطابق، “طلبہ نمائندوں کے ساتھ تمام رابطے کے ذرائع کھلے رہیں گے۔” — (کے این او)









