• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رکن اسمبلی  معراج ملک کی  نظربندی پر ایوان میں  ہنگامہ

2019 کے بعد سے جموں و کشمیر میں 631 غیر مقامی افراد نے 130 کروڑ روپے مالیت کی 386 کنال زمین خریدی: حکومت

by امت ڈیسک
31/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر | 31 اکتوبر: جموں و کشمیر حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 2019 سے لے کر اب تک 631 غیر مقامی افراد نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر میں 386 کنال سے زائد زمین خریدی ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 130 کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ اعداد و شمار ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کیے گئے، جو اکتوبر 2019 سے 2025 کے درمیان ہونے والی زمین کی خرید و فروخت سے متعلق ہیں۔

ایم ایل اے احسان پردیسی کے پوچھے گیے سوال کے تحریری جواب میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں 378 خریداروں نے 212 کنال، 13 مرلہ اور 128 مربع فٹ زمین خریدی، جس کی مالیت 90.48 کروڑ روپے ہے۔

جبکہ کشمیر ڈویژن میں 253 غیر مقامی خریداروں نے 173 کنال، 7 مرلہ زمین 39.49 کروڑ روپے میں خریدی۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2020 کے بعد غیر مقامی خریداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

2020 میں صرف 1 کنال زمین خریدی گئی،2021 میں 57 غیر مقامی افراد نے 24 کنال سے زائد زمین حاصل کی،2022 میں 127 خریداروں نے زمین خریدی،2024 میں یہ تعداد 169 تک پہنچ گئی۔

جبکہ موجودہ سال 2025 میں اب تک 158 غیر مقامی خریداروں نے 106 کنال اور 11 مرلہ زمین خریدی ہے، جس کی مجموعی مالیت 37.17 کروڑ روپے ہے۔

حکومت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2019 سے اب تک کسی بھی غیر مقامی یا بیرونی شخص کو شاپنگ مال، اسپتال یا کالج کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ نہیں کی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسمبلی میں ایم ایل ایز کا احتجاج: سوشل میڈیا ویڈیو پر تنازعہ

Next Post

جموں و کشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس اختتام پذیر، غیر معینہ مدت تک ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
جموں و کشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس اختتام پذیر، غیر معینہ مدت تک ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس اختتام پذیر، غیر معینہ مدت تک ملتوی

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کا بہانہ بنا کر عوام کو گمراہ نہ کریں: ایل جی منوج سنہا

اگر نارملسی ہے تو جامع مسجد عید پر بند کیوں رکھی گئی ؟ میرواعظ

میرواعظ نے کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، امریکی جوہری تجربات کے فیصلے پر جتایا گہرا تشویش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »