• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

ڈوڈہ میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

by امت ڈیسک
28/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں ،:جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پولیس نے جمعہ کے روز ایک شخص کو اس الزام میں گرفتار کر لیا کہ اُس نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والا اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض مواد اپ لوڈ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی حسن بابور نہرو نامی شہری کی جانب سے ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی ایک تحریری شکایت کے بعد انجام دی گئی۔

شکایت کنندہ نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ امریک سنگھ ولد رنبیر سنگھ ساکن بیولی نہ صرف ایک عادی مجرم ہے بلکہ وہ اکثر فیس بک پر لائیو آ کر اشتعال انگیز اور نفرت پھیلانے والی تقاریر کرتا تھا۔ الزام کے مطابق 26 نومبر کو بھی اس نے “پنچمکھی پہاڑی راجپوت” نامی فیس بک پیج پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک مخصوص برادری کے خلاف توہین آمیز اور فرقہ وارانہ ریمارکس شامل تھے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مواد سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہوا، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہونے اور عوامی امن و امان خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ حکام کے مطابق امریک سنگھ کو اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی ایسے ہی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بعد میں بھدرواہ سب جیل میں احتیاطی حراست میں رکھا گیا تھا۔

معاملے کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ڈوڈہ تھانے میں ایف آئی آر نمبر 269/2025 زیرِ دفعہ 196 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں اور نفرت، غلط معلومات یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والے کسی بھی مواد سے گریز کریں۔ پولیس نے سخت انتباہ دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عدالت نے انجینئر رشید کو زیر حراست پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

Next Post

ہانگ کانگ آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 130 ہو گئی، تعمیراتی کمپنی کے تین افراد گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ہانگ کانگ آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 130 ہو گئی، تعمیراتی کمپنی کے تین افراد گرفتار

ہانگ کانگ آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 130 ہو گئی، تعمیراتی کمپنی کے تین افراد گرفتار

ادھمپور میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع

ادھمپور میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع

پری پیڈ سمارٹ میٹرز کی تنصیب: عوام پر اضافی بوجھ ؟

پری پیڈ سمارٹ میٹرز کی تنصیب: عوام پر اضافی بوجھ ؟

مذہب کی بنیاد پر داخلے کہاں کے آئین میں؟ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا سخت سوال

بلڈوزر کارروائی کا مقصد ہماری حکومت کو بدنام کرنا : عمر عبداللہ

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کمپرومائز زندگی کا سنہری اصول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »