• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

by امت ڈیسک
14/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پروویڈنس کے میئر بریٹ سمائلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس تاحال فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے جس نے براؤن یونیورسٹی کی بارس اینڈ ہولی انجینیئرنگ کی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اس وقت امتحانات چل رہے تھے۔
حکام نے حملہ آور کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے سیاہ کپڑے پہن رکھے تھے۔ پولیس آس پاس کے کیمروں کی فوٹیج دیکھ کر حملہ آور کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
میئر بریٹ سمائلی نے کہا کہ فی الحال متاثرین کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں نہ یہ بتایا جا سکتا ہے کہ وہ طالب علم تھے یا نہیں۔
انہوں نے واقعے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس میں صرف ڈیڑھ ہفتہ باقی ہے اور آج دو افراد جان سے گئے جبکہ آٹھ افراد ہسپتال میں ہیں۔ اس لیے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کریں۔‘
براؤن یونیورسٹی پروویڈنس کے علاقے کالج ہِل میں واقع ہے جو روڈ آئی لینڈ کا دارالحکومت ہے۔ اس یونیورسٹی میں سینکڑوں عمارتیں ہیں جن میں لیکچر ہال، تجربہ گاہیں اور ہاسٹل شامل ہیں۔
جیسے ہی فائرنگ کی خبر پھیلی، یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ ’جہاں ہیں وہیں رہیں۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اسے ’بہت افسوسناک‘ قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اس وقت ہم متاثرین اور شدید زخمیوں کے لیے صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

Next Post

سرکاری تعطیلات کا کلینڈر جاری: یوم شہداء، شیخ عبداللہ کا یوم پیدائش فہرست میں پھر شامل نہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post

سرکاری تعطیلات کا کلینڈر جاری: یوم شہداء، شیخ عبداللہ کا یوم پیدائش فہرست میں پھر شامل نہیں

رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ انکشافات: کانگریس کا بی جے پی نشانہ، اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ

رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ انکشافات: کانگریس کا بی جے پی نشانہ، اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بخشی  نگر پولیس اسٹیشن کے قریب غنڈوں کے حملے میں  سب انسپکٹر زخمی

بخشی نگر پولیس اسٹیشن کے قریب غنڈوں کے حملے میں سب انسپکٹر زخمی

پہلگام حملہ کیس: این آئی اے آج خصوصی جموں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی

پہلگام حملہ کیس: این آئی اے آج خصوصی جموں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »