امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 26 دسمبر : بڈگام ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کے روز ایک افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے، جب وہ زندہ برقی تار کی زد میں آ گئے۔
نیوز ایجنسی کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والے چار لڑکے ریلوے اسٹیشن پر سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران وہ غلطی سے ایک زندہ برقی تار کو چھو بیٹھے، جس کے نتیجے میں انہیں شدید کرنٹ لگا۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دیگر تین زخمیوں کی شناخت اور صحت کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔









