• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, مارچ ۱۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

by امت ڈیسک
16/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں لیلۃ القدر کی اجتماعی شب خوانی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے میں کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگر کو مقفل رکھا گیا ہے۔ یہ ساتواں برس ہے جب جامع مسجد سرینگر میں شب قدر کی اجتماعی تقریب نہیں ہوگی۔

اگرچہ انجمن اوقاف جامع نے پہلے ہی اطلاع دی ہے کہ بابرکت رات شبِ قدر کے موقع پر آج رات جامع مسجد سرینگر میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔اوقاف کے مطابق عشاء اور تراویح کی نماز ،رات دس بجے ادا کی جانی تھی ذکر وزکار کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو رات 12بجے سے توبہ و استغفار کی مجلس کی پیشوائی کرنی تھی لیکن اب مسجد میں شب خوانی کرنے کی اجازت نہیں ملی اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو اپنے گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔

ادھر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سب سے مقدس رات لیلۃ القدر کے موقع پر، جب مساجد میں اللہ کی رحمت اور مغفرت کے حصول کے لیے دعائیں اور مناجات کی صدائیں بلند ہو رہی ہوتی ہیں، کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو ایک مرتبہ پھر نمازیوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اور مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ حکمران ایسی بابرکت رات میں اللہ کے گھر میں کی جانے والی دعاؤں سے خوفزدہ ہیں، ان کی عدمِ تحفظ کے احساس اور مذہبی عبادات کے لیے گنجائش کے مسلسل سکڑنے کی پالیسی کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔ قرآن ہمیں یاد دلاتا ہےاور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے روکے۔‘ظلم اور ناانصافی ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی "جمعۃ الوداع” کو جامع مسجد سرینگر کو مقفل رکھا گیا ہے اور حکام نے تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔

روایتی طور شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع سے بھی ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند صدیوں پرانی اس مرکزی جامع مسجد میں جمع ہو کر شب خوانی اور خاص دعائیں مجالس میں شرکت کرنے کے لیے آتےتھے۔ مگر اس سال بھی جامع کے دروازے بندکر دیے گئے ہیں اور مسلسل ساتویں برس بھی "شب قدر کی اجتماعی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نائب وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی نے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی، موٹرکیڈ کے لیے بلٹ ریزسٹنٹ گاڑی کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی نے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی، موٹرکیڈ کے لیے بلٹ ریزسٹنٹ گاڑی کا مطالبہ

نائب وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی نے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی، موٹرکیڈ کے لیے بلٹ ریزسٹنٹ گاڑی کا مطالبہ

16/03/2026
ایل پی جی قلت کے بیچ  جموں کشمیر میں ہوگی مٹی کے تیل کی دوبارہ سپلائی

ایل پی جی قلت کے بیچ جموں کشمیر میں ہوگی مٹی کے تیل کی دوبارہ سپلائی

16/03/2026
ایران جنگ پر پوپ لیو کا بڑا بیان، امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل

ایران جنگ پر پوپ لیو کا بڑا بیان، امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل

16/03/2026
وزیراعلیٰ  نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

16/03/2026
ایل جی سنہا کا ملی ٹنسی سے متاثرہ خاندانوں کے نام عید کا تحفہ، 50 افراد کو سرکاری ملازمت کے تقرری نامے فراہم

ایل جی سنہا کا ملی ٹنسی سے متاثرہ خاندانوں کے نام عید کا تحفہ، 50 افراد کو سرکاری ملازمت کے تقرری نامے فراہم

15/03/2026
چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو

چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو

15/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »