• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, اپریل ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روس یوکرین جنگ میں جموں کے ایک اور نوجوان کی موت، لاش گھر پہنچ گئی

روس یوکرین جنگ میں جموں کے ایک اور نوجوان کی موت، لاش گھر پہنچ گئی

by امت ڈیسک
06/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: روس یوکرین جنگ کے دوران جموں و کشمیر کے ایک اور نوجوان کی ہلاکت نے جموں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ جموں کے پالن والا علاقے سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سچن کھجوریا اس جنگ میں جان کی بازی ہار گئے جو حالیہ ہفتوں میں اس نوعیت کا دوسرا افسوسناک واقعہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق سچن کھجوریا تعلیم کے سلسلے میں اسٹڈی ویزا پر روس گئے تھے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ وہاں انہیں غیر جنگی ‘ہیلپر’ کی ملازمت کا فریب دیا گیا، لیکن بعد ازاں انہیں براہِ راست جنگی محاذ پر بھیج دیا گیا۔ اتوار کے روز جب ان کا جسدِ خاکی جموں پہنچا تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سچن کو بنکر سے متعلق کام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم حقیقت میں انہیں خطرناک جنگی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل آر ایس پورہ کے گووانا گاؤں کے رہائشی 24 سالہ منجندر سنگھ بھی اسی طرح کے حالات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ وہ دسمبر 2024 میں تعلیم کی غرض سے روس گئے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں بھی اچھی تنخواہ اور محفوظ کام کا لالچ دے کر فوج میں شامل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اگست 2025 میں انہیں تربیت دی گئی اور بعد میں جنگی علاقے میں بھیج دیا گیا، جہاں جنوری 2026 میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹرمپ کی ایران کو ابنائے ہرمز نہ کھولنے پر پھر دھکمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو بھیجا جنگ بندی کا 15 نکاتی منصوبہ

ٹرمپ کی ایران کو ابنائے ہرمز نہ کھولنے پر پھر دھکمی

05/04/2026
اُوڑی میں گاڑی کھائی میں جا گری، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

اُوڑی میں گاڑی کھائی میں جا گری، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

05/04/2026
جموں کشمیر میں 34,917 کروڑ روپے غیر استعمال شدہ، سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف

جموں کشمیر میں 34,917 کروڑ روپے غیر استعمال شدہ، سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف

05/04/2026
سعودی عرب میں کشمیری نوجوان جاں بحق، میت کی وطن واپسی کے لیے اہل خانہ کی حکومتی مدد کی اپیل

سعودی عرب میں کشمیری نوجوان جاں بحق، میت کی وطن واپسی کے لیے اہل خانہ کی حکومتی مدد کی اپیل

05/04/2026
امریکی اسپیشل فورسز تباہ شدہ طیارے کے عملے کو بچانے کے لیے ایران میں داخل ہوئیں: رپورٹ

ایران میں گرائے گئے امریکی طیارے کا پائلٹ بحفاظت بازیاب، ٹرمپ کا اعلان

05/04/2026
گاندربل انکاؤنٹر کے ذمہ داروں کو پھانسی دی جائے: الطاف بخاری

گاندربل انکاؤنٹر کے ذمہ داروں کو پھانسی دی جائے: الطاف بخاری

04/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »