• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر سے عسکریت کا جڑ سے ختم کرنے تک چین کی سانس نہیں لیں گے : منوج سنھا

جموں کشمیر سے عسکریت کا جڑ سے ختم کرنے تک چین کی سانس نہیں لیں گے : منوج سنھا

"شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو حساب دینا ہوگا، بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کیلئے کوششیں ، ہر کارروائی کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا"

by امت ڈیسک
21/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں کشمیر کی سر زمین سے عسکریت کی جڑ ختم کرنے تک راحت کی سانس نہیں لے گی کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شہری ہلاکتوں میںملوث افراد کو ان کے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی جبکہ روایتی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی جو بھی کوشش کریں گا اس کو بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ زیون سرینگر میں پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں قابل تعریف کام کر رہے ہیں جبکہ کووڈ کی صورتحال میں بھی تما م ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کرکے انہوں نے جموں و کشمیر میں امن بنائے رکھنے اور عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہوئی جموں کشمیر میں شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جو بھی شہری ہلاکتوںمیں ملوث ہونگے ان کو بخشا نہیںجائے گا اور ان کو اس کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ اقلیتوں پر حملہ کرنے والے جموں و کشمیر میں امن کی صورتحال سے خوش نہیں ہے اور ان کا مقصدجموں و کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کا ہوتا ہے ۔ منوج سنہا نے کہا کہ میں واٰضح کردینا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیرکے صدیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ پاکستان پرنشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ جموں و کشمیر میں کس طرح سے امن کی صورتحال کو بگاڑ ا جا سکے اور یہاں جاری تعمیر اتی سرگرمیوں میں کس طرح سے خلل ڈال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات پتہ ہونی چاہئے کہ بھارت کسی بھی کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دینے کا اہل ہے اور جوکوئی بھی جموں کشمیر میں امن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر یں گا ان کا ان کی بولی میںجواب دیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں قیام امن کے لئے پاکستان سے بات چیت ناگزیر: فاروق عبداللہ

Next Post

امیت شاہ کا دورہ کشمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
امیت شاہ کا دورہ کشمیر

امیت شاہ کا دورہ کشمیر

جموںوکشمیرکیلئےنیاپرندہ’وَن کُکڑ ‘کاانتخاب

جموںوکشمیرکیلئےنیاپرندہ’وَن کُکڑ 'کاانتخاب

شوپیان میں 9قیدیوں پر پی ایس اے کا اطلاق

زلمے خلیل زاد پر الزامات

زلمے خلیل زاد پر الزامات

سرینگر میں اقلیتوں کے علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جائے گی: ڈی جی سی آر پی ایف

سرینگر میں اقلیتوں کے علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جائے گی: ڈی جی سی آر پی ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »