(سرینگر)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر شہر سرینگر میں کچھ روٹ بند رہیں گے اور اس سلسلے میں محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈ وائزری کے مطابق وی وی آئی پی مومنٹ کے پیش نظر 23سے 25اکتوبر تک بلیوارڈ روڈ سرینگر بڈیاری سے نشاط تک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا ۔اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو فور شور ۔حبک۔حضرت بل یا تیل بل ۔زکورہ ۔حضرت بل روٹ اختیار کرنا ہوگا جبکہ واپسی پر ایسی گاڑیوں کو بڈیاری ۔حضرت بل روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔سیاحوں کو نہرو پارک تک جانے کی اجازت ہوگی تاہم ان کی پہلے پوری جانچ کی جائے گی ۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ایسی گاڑی کو چلنے کی اجازت کا فیصلہ اسی موقعہ پر کیا جائے گا ۔