• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں پنچایتی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے پندرہ سو کروڑ گرانٹس کی منظوری: ایل جی انتظامیہ

جموں وکشمیر میں پنچایتی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے پندرہ سو کروڑ گرانٹس کی منظوری: ایل جی انتظامیہ

by امت ڈیسک
18/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں بہتر نظام قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت پنچایتی نظام پر بالخصوص انتظامیہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 73ویں اور 74ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کے کامیاب نفاذ کے بعد اور پنچایت /اربن لوکل باڈی، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے انعقاد کے بعد حکومت کی بنیادی توجہ ان بلدیاتی اداروں کو 3 ایف ایس ( فنڈز، فنکشنز اور فنکشنریز) کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق حکومت 4290 گرام پنچایتوں کو ایک ہزار کروڑ روپے گرانٹ کے طور پر، 20 ضلع ترقیاتی کونسلوں (ڈی ڈی سیز) کو 10 کروڑ روپے کی شرح سے 200 کروڑ روپے، 285 بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں ( بی ڈی سیز) کو 25 لاکھ روپے کی شرح سے 71.25 کروڑ روپے اور 30 اربن لوکل باڈیز کو 313 کروڑ روپے، دیہی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے فراہم کر رہی ہے. ان کا کہنا ہے کہ پنچایتوں کو 27 اور اربن لوکل باڈیز کو 7 محکمے منتقل کیے گئے ہیں اور 14ویں مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 1727.50 کروڑ روپے منریگا، دوپہر کے کھانے کی اسکیم اور اینٹی گریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم ( آئی سی ڈی ایس ) کے تحت پنچایتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں 1455.62 کروڑ روپے اربن لوکل باڈیز کو دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1889 پنچایت اکاؤنٹس اسسٹنٹس کو بھرتی کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ حکمرانی فراہم کرنا ہے جس کے لیے حکومتی پروگراموں اور اقدامات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے حکومت جموں و کشمیر ‘بیک ٹو ولیج’، ‘میرا قصبہ میرا غرور’، ‘جن ابھیان’ اور ’’بلاک دوس’ جیسے منفرد اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں، تجارت، صنعت وغیرہ سے تعلق رکھنے والے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دو ماہ کے عرصے میں بات چیت کی گئی۔ جس سے مختلف ترقیاتی اسکیمز اور اقدامات کے نفاذ اور نظم و نسق میں بہتری کی امید ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئی دہلی میں آرمی کمانڈرز کی کانفرنس کا آج باضابطہ طور پر آغاز ہوگا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے سمیت دیگر آفیسران شرکت کریں گے

Next Post

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر احتجاج اورہنگامے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
Next Post
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر احتجاج اورہنگامے

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر احتجاج اورہنگامے

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف سے وابستہ جنگجو گرفتار : پولیس کا دعویٰ

سردار تنویرالیاس بلامقابلہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم منتخب

سردار تنویرالیاس بلامقابلہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم منتخب

جموں و کشمیر میں کینسر اسپتال کا قیام وقف بورڈ کی ترجیحات میں شامل: چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان انداربی

جموں و کشمیر میں کینسر اسپتال کا قیام وقف بورڈ کی ترجیحات میں شامل: چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان انداربی

کاکہ پورہ پلوامہ ریوے اسٹیشن کے باہر ریلوے پروٹیکشن اہلکاروں پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

کاکہ پورہ پلوامہ ریوے اسٹیشن کے باہر ریلوے پروٹیکشن اہلکاروں پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »