امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 5 جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چھانہ پورہ علاقے میں جاری محاصرہ و تلاشی کارروائی کے دوران اب تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی لاش نہ دیکھی گئی ہے اور نہ ہی برآمد ہوئی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی مہم بدستور جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی صبح چناپورہ علاقے میں کارروائی شروع کی۔
کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سخت حفاظتی حصار قائم کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کے فرار ہونے کے امکانات کو روکا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بعض مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم اب تک کسی بھی جنگجو کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق تلاشی آپریشن تاحال جاری ہے اور سکیورٹی فورسز علاقے کی مکمل تلاشی لے رہی ہیں۔





