(سرینگر) وادی کشمیر خصوصا شہر سرینگر میں موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ تشدد سے متعلق ہے اور اس کا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے وادی کے دورے کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد سے کشمیر کے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ گزشتہ کئی روز سے سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ضبط کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب نوجوان موٹر سائیکل گھروں سے باہر نکالنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کیے بغیر ہی موٹر سائیکلز کو سیز کیا جا رہا ہے۔خیال رہے غلام نبی آزاد، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اپنے الگ الگ بیانوں میں موٹر سائیکلوں کو ضبط نہ کرنے کا سرکار سے مطالبہ کیا تھا۔










