• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پنڈت ملازمین کے معاملات کو ایک ہفتے کے اندر حل کیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

پنڈت ملازمین کے معاملات کو ایک ہفتے کے اندر حل کیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

کہا ملی ٹنٹ اب سیکورٹی تنصیبات پر حملے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اسی لئے اب وہ سافٹ ٹارگیٹس پر حملہ کرتے ہیں

by امت ڈیسک
17/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اننت ناگ)  صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی منگل کے روز قاضی گنڈ کے ووسو پہنچے اور وہاں بر سر احتجاج پنڈتوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے وہاں موجود کشمیری پنڈتوں کو یقین دلایا کہ نوکریوں سے متعلق ان کے تمام معاملات کو ایک ہفتے کے اندر اندر حل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مطالبوں کو بھی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔  اس موقع پر کشمیر پنڈتوں نے موصوف صوبائی کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ احتجاج کرنے والے بعض احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہمیں جموں واپس بھیجو‘ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ صوبائی کمشنر  نے احتجاجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی نوکریوں ، پوسٹنگ کی جگہ، ترقیوں وغیرہ سے متعلق تمام معاملات کو ایک ہفتے کے اندر اندر حل کیا جائے گا‘۔ انہوں نے کہا: ’ملی ٹنٹ اب بڑی سیکورٹی تنصیبات پر حملے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں جسیا کہ وہ پہلے کیا کرتے تھے اسی لئے اب وہ سافٹ ٹارگیٹس پر حملہ کرتے ہیں اور یہاں تک کہ چھٹیوں پر گھر آنے والے نہتے پولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنا رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’وہ (ملی ٹنٹ) اقلیتی فرقے میں ڈر کا موحول پیدا کرنے کے لئے ان ہلاکتوں کو انجام دے رہے ہیں‘۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں سیکورٹی ماحول ایسا نہیں ہے جیسا دس برس قبل تھا بلکہ اس میں حد درجہ بہتری آئی ہے۔ یاد رہے کہ چاڈورہ بڈگام میں 13 مئی کو ایک کشمیری پنڈت ملازم کی مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد وادی کی پنڈت کالونیوں میں مقیم لوگ مسلسل بر سر احتجاج ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ:سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزیر داخلہ کوزمینی صورتحال سے آگاہ کیاگیا

Next Post

بڈگام میں دو جنگجو اعانت کا گرفتار :پولیس کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بڈگام میں دو جنگجو اعانت کا گرفتار :پولیس کا دعویٰ

بھاجپا اور اس کے حامی گجر، پہاڑی اور کشمیریوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششوں میں مصروف: عمر عبداللہ کا الزام

بھاجپا اور اس کے حامی گجر، پہاڑی اور کشمیریوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششوں میں مصروف: عمر عبداللہ کا الزام

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر حملہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر حملہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر سرینگر میں آتشزدگی، بالائی منزل کو جزوی نقصان

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر سرینگر میں آتشزدگی، بالائی منزل کو جزوی نقصان

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، قالین ورک شاپ اور دو منزلہ مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »