(بارہمولہ) بارہمولہ کے دیوان باغ علاقے میں آج شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے شراب کی دکان پر حملہ کیاجس میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے دیوان باغ میں مسلح افراد نے نئے قائم کیے گئے شراب دکان پر گرینیڈ حملہ کیا، حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔وہیں تازہ اطلاع کے مطابق ایک شخص دوران علاج ہلاک ہوا ہے۔اس واقعہ کے بعد پولیس اور آرمی نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اورحملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے.