• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ آج سرینگر پہنچ رہے ہے

سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ آج سرینگر پہنچ رہے ہے

by امت ڈیسک
23/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر یہ پہلا دورہ ہوگا۔  وزیر داخلہ آج دہلی سے سرینگر پہنچیں گے اور سرینگر میں انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ میں سیکورٹی اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیں گے۔اس میٹنگ میں وزارت داخلہ کے سیکریٹری اے کے بالا، جموں وکشمیر کے سیکورٹی فورسز کے اعلی افسران، خفیہ ایجنسیز کے افسران شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگ کشمیر میں حالیہ عام شہریوں اور غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکتوں کا بھی جائزہ لے گی اور مزید حملوں کو روکنے کی حکمت عملی کی ترغیت طے کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ اس دورے سے قبل اور حالیہ ہلاکتوں کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے اور 900 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں پولیس نے گزشتہ دنوں سے سرینگر و دیگر قصبہ جات میں عام شہریوں کے موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کی کارروائی بھی شروع کی ہے جس کی عوامی و سیاسی حلقوں نے مذمت کی ہے۔تاہم پولیس نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے یہ کاروائی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب این آئی اے نے شہری ہلاکتوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا ہے اور وادی کے جنوب و شمال میں چھاپے ماری کی ہے۔
امیت شاہ ہفتے کے روز سرینگر، ہندواڑہ اور ادھمپور میں نئے میڈیکل کالجز اور جموں ضلع میں آئی ٹی بلاک کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اطلاع کے مطابق یہ تمام تقاریب ورچوئل ہوگی۔وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے سے شارجہ سے سرینگر فضائیہ سروس کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر داخلہ سرینگر اور جموں میں پنچایتی و ضلع ترقیاتی کونسل کے چندہ نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ 24 اکتوبر کو وزیر داخلہ جموں کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ ترکوٹہ نگر میں بی جے پی کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ 25 اکتوبر کو وزیر داخلہ سرینگر میں ہوں گے اور اسی روز دہلی روانہ ہوں گے۔

امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی کا سخت ترین بندوبست کیا گیا ہے۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو چپے چپے پر تعینات کیا گیا ہے اور اضافی ناکے لگائے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کر رہے ہیں خاص طور پر حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ عام لوگوں کی تلاشی اور شناختی کارڈز بھی چیک کئے جارہے ہیں۔ سرینگر کے بلوارڈ راستے کو سیل کردیا گیا ہے اور عام شہریوں کے لئے تین روز تک مکمل طور پر اسے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

Next Post

خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

مالی مشکلات اور کمائی کے اضافی طریقے

مالی مشکلات اور کمائی کے اضافی طریقے

کشمیر میں بارشیں اور برف باری، سرینگر جموں شہراہ بند، مغل روڈ بھی بند

کشمیر میں بارشیں اور برف باری، سرینگر جموں شہراہ بند، مغل روڈ بھی بند

کشمیر میں بارشیں اور برف باری، سرینگر جموں شہراہ بند، مغل روڈ بھی بند

برف وباراں سے معمولات متاثر، فصلوں کو کافی نقصان

امیت شاہ مہلوک پولیس افسر پرویز احمد کے گھر گئے

امیت شاہ مہلوک پولیس افسر پرویز احمد کے گھر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »