(سرینگر) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتے کو یہاں شہر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں واقع چار ماہ قبل جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سی آئی ڈی انسپکٹر پرویز احمد ڈار کے گھر تعزیت پرسی کے لئے پہنچے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ موصوف وزیر داخلہ نے نوگام میں مہلوک پولیس افسر کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کا آرڈر پیش کیا۔










