• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق

دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق

وفد میں دو پاکستانی بھی شامل تھے جو امریکا میں مقیم ہیں

by امت ڈیسک
29/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(تل ابیب) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی، وفد میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے وفد میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

🔴 Depuis le Forum économique de @Davos le Président de l'État d'Israël @Isaac_Herzog révèle s'être entretenu avec des délégations du Pakistan 🇵🇰 et d'autres délégations de pays musulmans de cette région. Israël n'entretient aucune relation diplomatique avec le Pakistan. pic.twitter.com/2kGpFuR5L6

— Jonathan Serero (@sererojonathan) May 25, 2022


اسرائیلی صدر نے مزید بتایا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات 2 ہفتے قبل ہوئی تھی۔ وفد میں دو ایسے پاکستانی شہری بھی شامل تھے جو مستقل طور پر امریکا میں مقیم ہیں لیکن انھیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔ مجھے خوشگوار حیرت بھی ہوئی کیوں کہ اس سے قبل کبھی پاکستانی وفد سے اسرائیل میں ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

I’m honored to be the first Pakistani & American to present a book, an eyewitness account of the #Pakistan movement written by my father, Qutubuddin Aziz, to the President of Israel, @Isaac_Herzog. The president’s warmth & grace humbled me. @ammwecofficial @sharakango pic.twitter.com/TY6qe2xRYX

— Anila Ali (@anilaali) May 12, 2022


قبل ازیں پاکستان نژاد امریکی شہری انیلا احمد نے 12 مئی کو اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ جس میں وہ اپنے والد قطب الدین احمد کی تحریک پاکستان اور قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب اسرائیلی صدر کو پیش کر رہی ہیں۔
انیلا احمد سیاس دان، مصنفہ اور استاد ہیں اور امریکا میں سماجی کاموں کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ ان کی اس ٹوئٹ سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی صدر سے ملنے والے وفد میں وہ بھی شامل تھیں۔

Sharaka was honored to bring a delegation of Muslims and Sikhs from southeast Asia including the first Pakistani Jew allowed to travel to Israel to visit Israeli President Issac Herzog. The delegates spoke to the President about their efforts to develop relationships with Israel pic.twitter.com/mMkBxQS4fT

— Sharaka – شراكة (@sharakango) May 10, 2022


تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پاکستانی وفد میں کون کون شامل تھا تاہم ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پی ٹی وی کے اینکر احمد قریشی کی وفد میں شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سرکاری ٹی وی کے اینکر کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا۔
جس پر اینکر احمد قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ شیریں مزاری کے اُس وقت کے باس اور سابق وزیر خارجہ رضا قصوری نے بھی ترکی میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی تھی۔

Shocking to see @_AhmedQuraishi in Israel bec he not only works for PTV but closely linked to State institution of sensitive nature. For over a year he has been pushing a pro-Israeli agenda & targeted IK's indep FP! This seems to be part of the US regime change conspiracy agenda. https://t.co/w2g18cxFIC

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 11, 2022


سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق اس وفد کو اسرائیلی حمایت یافتہ ادارے ’’شراکہ‘‘ نے اسپانسر کیا تھا۔ شراکہ نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔ اس وفد میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان اور سکھ شامل تھے۔

Dr. Shireen Mazari, today's self-appointed top #PTI anti-#Israel crusader, was DG ISSI in 2005 when her boss, then FM Kasuri, held first official #Pakistan–#Israel meeting in #Turkey, after which Israel waived import license requirement for 🇵🇰; saved her job by not objecting. /1 https://t.co/7CwScv60l7 pic.twitter.com/5yKUgaeHwZ

— Ahmed Quraishi (@_AhmedQuraishi) May 15, 2022


واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کی اسرائیل کے دورے کی خبریں بھی زیر گردش رہی تھیں تاہم وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈرون سے 7سٹکی بم اور 7 انڈر بیرل گرنیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ

Next Post

یاسین ملک کے گھر کے باہر نعرہ بازی، مزید 19 افراد گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
یاسین ملک کے گھر کے باہر نعرہ بازی، مزید 19 افراد گرفتار: پولیس

یاسین ملک کے گھر کے باہر نعرہ بازی، مزید 19 افراد گرفتار: پولیس

اننت ناگ کے سدورہ کچھ پورہ علاقے میں عسکریت پسند فرار

اننت ناگ کے سدورہ کچھ پورہ علاقے میں عسکریت پسند فرار

پلوامہ میں جاری جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق

پلوامہ میں جاری جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور فوت، کنڈکٹر زخمی

ملزمین کی مدد کے الزام میں اتراکھنڈ سے ایک بدمعاش گرفتار

ملزمین کی مدد کے الزام میں اتراکھنڈ سے ایک بدمعاش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »